چکن کی قیمت میں حیران کن کمی ۔۔۔187 روپےکلو کا ہوگیا

5 Aug, 2021 | 10:54 AM

Read more!

سٹی 42: بڑی دیر کی مہربان آتے آتے!! شدید ترین مہنگائی کے دور میں چکن کی قیمت میں اچانک 16 روپے کمی! 203 روپے سے کم ہوکر187 روپے کلو ہوگیا
 

 تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گوشت کی قیمت 16 روپے کلو کم کی گئی ہے۔ نرخ 203 روپے سے کم کرکے 187 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 121 روپے، پرچون ریٹ 129 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔فارمی انڈوں کی قیمت 153 روپے درجن، انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 470 روپے ہے۔

مزیدخبریں