ویب ڈیسک : ملک بھر میں کوروناوائرس سےمزید 60 افراد جاں بحق ہوگئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناکے5 ہزار 661 کیسز رپورٹ ، مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد ہوگئی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناکے5 ہزار 661 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں کوروناکیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 53 ہزار 660 ہو گئی۔ جبکہ 62 ہزار 462 کورونا ٹیسٹ کیےگئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.06 فیصد رہی۔
Statistics 5 Aug 21:
— NCOC (@OfficialNcoc) August 5, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 62,462
Positive Cases: 5661
Positivity % : 9.06%
Deaths : 60
پنجاب میں تین لاکھ 60 ہزار 494، سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 92 ہزار 433، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 46 ہزار 485 ہو گئی ہے۔ اب تک کورونا کے باعث پنجاب میں 11 ہزار 122 افرادجان کی بازی ہارچکےجبکہ سندھ میں 6 ہزار 98، خیبرپختونخوا 4 ہزار 495، اسلام آباد 807، گلگت بلتستان 148، بلوچستان میں 329 اور آزاد کشمیر میں 636 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔