ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

Abdullah Qayyum Niazi
کیپشن: Abdullah Qayyum Niazi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے۔ سردار عبدالقیوم نیازی آزاد جموں وکشمیر کے13ویں وزیراعظم بنیں ہیں۔

عبدالقیوم نیاز ی کو 33اراکان پارلیمنٹ نے ووٹ دیاجبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ  ن کے مشترکہ امیدوار  چودھری لطیف اکبر کو 15 ووٹ ملے،آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی آزاد جموں کشمیر کے حلقہ ایل اے 17 پونچھ سے کامیاب ہوئے تھے، سردار عبدالقیوم نیازی 1969 میں گاؤں درہ شیر خان میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق مغل خاندان سے ہے اور وہ تخلص کے طور اپنے نام کے ساتھ 'نیازی' لکھتے ہیں۔

مقامی سطح پر ان کو دلی مغل کہا جاتا ہے، ان کے آباؤ اجداد 1947 میں ہجرت کرکے ضلع پونچھ کے کنٹرول لائن پر واقع علاقہ درہ شیر خان میں آباد ہوئے، ان کے بڑے بھائی سردار غلام مصطفیٰ مغل 1985 میں وزیر مال رہے، سردار عبدالقیوم خان نیازی نے 22 سال کی عمر میں ڈسٹرکٹ کونسلر کا الیکشن لڑا جو جیت گئے، عبدالقیوم نیازی اس سے پہلے وزیر خوراک رہ چکے ہیں وہ 2006 میں مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہوئے، سردار عبدالقیوم نیازی مسلم کانفرنس چھوڑ کر  تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

 وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا ہے کہ آزادجموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے میری جان بھی حاضر ہے، آزاد کشمیر میں رول آف لاء کی عملداری یقینی بنائیں گے، کرپشن سے پاک ریاست ہمارا مشن ہو گا،پاکستان جیسے احتساب کے نظام کو آزاد کشمیر میں بھی نافذ کرینگے۔

Sughra Afzal

Content Writer