گھریلوجھگڑے پرچھریوں کے وار کرکے بہنوئی کوقتل کردیا

5 Aug, 2021 | 08:07 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: کاہنہ کے علاقےمیں گھریلوجھگڑےپرسالےنےچھریوں کے وار کرکےبہنوئی کو قتل اوربہن کو زخمی کر دیا,پولیس نےواقعہ میں ملوث2 ملزموں کو گرفتارکرکےمقدمہ درج کر لیا گیا۔
 تفصیلات  کےمطابق واقعہ کاہنہ کےعلاقہ تھے پنجو گاؤں میں پیش آیاجہاں گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر ملزم بابر نے چھریوں کےپے در پے وار کر کے  بہنوئی رفیق کو قتل اورشوہر کو بچانےکیلئے آئی  صفیہ بانوبھی زخمی ہو گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،  پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم بابر کےبھائی ساجد اوربشیر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول رفیق کے بھائی شفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم بابر تاحال روپوش ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔

 واضح رہے کہ گرین ٹاؤن میں19 سالہ لڑکی کو  قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس  کا کہنا  ہے کہ 19سالہ رمشہ  کےپوسٹ مارٹم میں تشدد کی تصدیق ہو گئی   جبکہ  قتل کا مقدمہ شوہر ، سسرالیوں کے خلاف درج  کرلیا گیاتھا،پوسٹ مارٹم  رپورٹ کے مطابق  رمشہ  کی گردن اور کان کے قریب تشدد کےنشان ہیں ،موت گلا گھونٹنے کے دوران سانس بند ہونے سے ہوئی ،   مقتولہ رمشہ  کےوالد  کا کہنا ہے کہ  مقدمہ میں نامزد کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا  جبکہ  تیموراوررمشہ نے پسند کی شادی کی تھی۔

مزیدخبریں