طلباء کیلئے"سمارٹ سلیبس" کی تیاری شروع

5 Aug, 2020 | 11:17 PM

Malik Sultan Awan

(جنید ریاض) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے کریکلم ونگ میں کرونا وائرس وبا کے تناظر میں طلباء کے لیے مختصر لازمی نصاب کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے کریکلم ونگ میں کرونا وائرس وبا کے تناظرمیں طلباء کے لیے مختصرلازمی نصاب کی تیاری کیلئے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کرونا وائرس وبا کی وجہ سے حالیہ تعلیمی سال کا دورانیہ ستمبر سے فروری تک 6 ماہ کا ہوگا۔6 ماہ کے لئے جماعت نرسری سے دہم تک کا سمارٹ سلیبس تیارکیا جائے گا۔ سمارٹ سلیبس میں لازمی مواد شامل ہوگا۔

سمارٹ سلیبس کا تنقیدی جائزہ ڈاکٹر ذوالفقار ثاقب کی سربراہی میں لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ لاہور سے سلیبس کے جائزہ کیلئے پندرہ سینئر اساتذہ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں