ججز کے تقررو تبادلے

5 Aug, 2020 | 08:37 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تبدیل، محمد اعظم سرویا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تعینات کردئیے گئے

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 9 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقررو تبادلے کردیئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال جبکہ سیشن جج ننکانہ محمد اعظم سرویا کو سیشن جج لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

سیشن جج ساہیوال جاوید الحسن چشتی کو ڈائریکٹوریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری ایچ آر لاہور ہائیکورٹ جبکہ ایچ آر ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ سیشن جج سردار طاہرصابر کو تبدیل کرکے سیشن جج سرگودھا جبکہ بینک جرائم عدالت ملتان کے جج منظرعلی گل کو سیشن جج ننکانہ صاحب تعینات کردیا گیا۔  

سیشن جج چکوال سہیل اکرام کو سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ اورنگزیب کو سیشن جج چکوال جبکہ سیشن جج پاکپتن شریف تنویراحمد شیخ کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

سیشن جج سرگودھا رائے محمد ایوب خان کو سیشن جج پاکپتن شریف تعینات کردیا گیا۔ تبدیل ہونے والے تمام سیشن ججوں کو 11 اگست تک نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

مزیدخبریں