محکمہ ایکسائز کا دفاتر مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ

5 Aug, 2020 | 07:45 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( علی ساہی ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام ایکسائز دفاتر اگلے پیر سے سٹاف کی مکمل حاضری کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ، سیکریڑی ایکسائز نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کے دفاتر مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سیکرٹری ایکسائز نے ڈائریکٹرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ 10اگست سے افسران وملازمین دفاتر میں حاضری یقینی بنائیں، چیف سیکرٹری کے حکم پر کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھا جائے، دفاتر میں آنیوالے شہریوں کو بھی ایس او پیز پرعملدرآمد کرایاجائے، تمام دفاتر میں سینیٹائرز اورماسک کااستعمال ضروری ہے اور سماجی فاصلے کے اصول پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے.

واضح رہے اس سے پہلے صرف آن لائن اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو موٹرز پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے۔

مزیدخبریں