مقدمات کی سماعت کیلئے ججز روسٹر جاری

5 Aug, 2020 | 07:02 PM

Malik Sultan Awan

(ملک اشرف) لاہور ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹرجاری کردیا گیا، پرنسپل سیٹ پر دس آگست سے چار ڈویژن اور آٹھ سنگل بنچ سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ججز روسٹر جاری کیاگیا، لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی چھٹیوں کے آٹھویں ہفتے کے دوران ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں دورکنی بنچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس چوہدری محمد اقبال، ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس فاروق حیدر شامل ہیں، جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دورکنی بنچ آئندہ ہفتے بھی نیب اور منشیات کیسز سنے گا، ڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس اسجد جاوید گھرال اور جسٹس محمد وحید خان شامل ہیں۔

واضح رہے ڈویژن بنچز پیر سے جمعرات تک کیسز کی سماعت کریں گے، ڈویژن بنچز میں شامل ججز سنگل بنچز کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں