ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ جانےکےخواہشمند افراد کیلئےاچھی خبر

برطانیہ جانےکےخواہشمند افراد کیلئےاچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ممالک فلائیٹ آپریشن بند کردیا گیا تھا،مہلک وبائی مرض میں کمی کی وجہ سے قومی ائیر لائن نے برطانیہ کے لئے متبادل انتظامات ترتیب دے دئیے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک پروازوں کی بندش کی وجہ سے متعدد مسافروں کو پریشانی کا سامنے ہے، کورونا وائرس پائلٹوں اور جہاز کے عملے کو اپنی گرفت میں لے لیا تھا، قومی ائیر لائن کے پائلٹ بھی کورونا کا شکار ہوئے،حالات معمول پر آنے میں اور وقت درکار ہے مگر برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا متبادل حل تلاش کیا گیا۔

قومی ائیرلائن(پی آئی اے)اور پرتگالی فضائی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پاگیا، تین سو سے زائد نشتوں والے جدید ائیر بس 330 طیارے کے ذریعے پاکستان سے برطانیہ پروازیں چلائی جائیں گیں۔ذرائع کا کہناتھا کہ پی آئی اے نےبرطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر نے کے لئے متبادل انتظامات ترتیب دے دئیے۔

پی آئی اے 14 اگست کو برطانیہ سے آپریشن شروع کرے گی،ائیر بس 330 میں اکنامی اور بزنس کلاس میں جدید اور آرام دہ نشستیں ہیں۔ ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہناتھا کہ برطانیہ آپریشن میں پی آئی اے کے سلاٹ اور کال سائن استعمال ہوگا۔ پرواز پی کے 9702 PK مانچسٹر سے 250 سے زائد مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہو گی۔

15 اگست کو پرواز پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن کے لئے روانہ ہو گی ۔ ان براہ راست پروازوں پر بکنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلے پرواز ابھی سے پر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی تباہ کاروں کے دوران بیرون ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لانے میں پی آئی اے نے خصوصی فلائیٹ آپریشن شروع کیا تھا،گزشتہ ماہ  پی آئی اے نے سعودی عرب کے شہر ریاض اور دمام سے خصوصی پروازوں کے ذریعے4ہزار800سے زائد ہم وطنوں کو پاکستان پہنچایا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer