قذافی بٹ : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تغیرات زرتاج گل نے ملاقات کی ہے ، وزیراعلیٰ کاکہناہےکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کرنا ہر پاکستانی اورہر کشمیری کی آواز ہےجبکہ زرتاج گل کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتی۔
ایوان وزیراعلی میں ہونیوالی ملاقات میں عمومی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عثمان بزدار اورزرتاج گل نے غیر قانونی بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلسل کرفیواورکشمیری عوام پربھارتی ظلم و ستم کی شدید مذمت کی۔ وزیراعلی عثمان بزدار کا کہناتھاکہ کشمیر تقسیم ہندکانامکمل ایجنڈا ہے۔ آج مقبوضہ جموں و کشمیر پاکستان کےنقشےمیں شامل ہواہےاورکل یہ پاکستان کا حصہ ہوگا۔ انہوں نےکہاکہ کشمیرکاپاکستان سے انمٹ رشتہ ہے،کڑےوقت اوربحران کی کیفیت میں کشمیر یوں کیساتھ ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar سے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تغیرات @zartajgulwazir کی ملاقات: عمومی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال۔
— CM Punjab (Updates) (@CMPunjabPK) August 5, 2020
▪︎وزیر مملکت زرتاج گل نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ڈیرہ غازی خان شہر کے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ pic.twitter.com/N3yZulTYav
زرتاج گل کا کہنا تھا کہکشمیر کی آزادی کا دن اب زیادہ دور نہیں، بھارت کوہرسطح پر رسوائی کا سامناکرنا پڑ رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے معاملے اپنی روایتی ہٹ دھرمی اورمکاری کا مظاہرہ کررہا ہے۔کشمیر کل بھی ہمارا تھا اورکشمیر آج بھی ہمارا ہے۔
اس سے قبل یوم استحصال کشمیر پر گورنر ہائوس سے چئیرنگ کراس تک گورنرپنجاب اوروزیراعلیٰ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔ گورنر پنجاب کہتے ہیں فتح حاصل ہونے تک کشمیریوں کا مقدمہ لڑتے رہیں گے ،جبکہ وزیراعلی ٰنے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک سڑک کا نام سرینگر سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔
یوم استحصال کشمیر پرحکومت پنجاب کے زیر اہتمام گورنر ہائوس سے چئیرنگ کراس تک ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت گورنر پنجاب چودھری محمدسرور اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کی۔ ریلی میں صوبائی وزراء اور پارٹی رہنماوں اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں پاکستان اور کشمیر کے ترانے گونجتے رہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی شرکا سے خطاب کیا۔