در نایاب :ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، پی ایچ اے کے تمام افسران سے ملاقات کی ۔
پی ایچ اے ہیڈ آفس میں ہونے والی ملاقات میں پی ایچ اے کے ڈائریکٹر ہیڈکواٹر، ڈائریکٹر ایڈمن ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ، ڈائریکٹر فنانس سمیت تمام ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی ۔ ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی کی شہر میں جاری کام کو بہتر انداز سے جاری رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شہر لاہور کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے ادارے کے آئین اور قانون کے مطابق کام کو سرانجام دیا جائے گا اور پی ایچ اے کے تمام ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جائے گا۔
دوسری جانب شہر میں ڈینیش فنڈنگ سے کٹار بند روڈ پر ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کا منصوبہ کل سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں پیش ہوگا ، 16 ارب 75 کروڑ سے زائد لاگت کے منصوبے میں 65 فیصد سافٹ لون جبکہ 35 فیصد گرانٹ شامل ہوگی ۔
واسا کل منصوبے کو سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں پیش کرے گا ۔ 16 ارب 75 کروڑ سے زائد لاگت کے منصوبے کی کانسپٹ کلئیرنس لی جائے گی ۔ منصوبے میں 65 فیصد سافٹ لون جبکہ 35 فیصد گرانٹ شامل ہوگی ۔ شہر میں ڈنمارک کے ترقیاتی ادارے کے تعاون سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبہ شروع کیا جانا ہے ۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں منصوبہ کا کانسپٹ پیش کریں گے ۔