سٹی 42: سوشل میڈیا پر لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ٹھٹھہ کے نوجوان کی قسمت کھل گئی اور وہ راتوں رات مشہور ہوگیا۔معروف شخصیات بھی متاثر،ویڈیو کو سوشل میڈیا ڈال دیا۔
ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے22سالہ نوجوان آصف مگسی کی 11 موٹر سائیکلوں کے اوپر سے لانگ جمپ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ملک بھر کے صارفین کی جانب سے اسے سراہا جارہا تھا۔آصف گھر کے خراب مالی حالات کی وجہ سے وہ آٹھویں کے بعد پڑھ نہیں پایا اور ایک فش فارم پر مچھلیاں بیچنے کا کام کرتا تھا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پاکستان ایتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی نے نوجوان آصف سے رابطہ کرکے اسے لاہور بلالیاہے۔صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ کوچز آصف کے ٹرائلز لیں گے۔
اب اس غیر معمولی صلاحیتوں والے نوجوان کو جہاں پاکستانی عوام نے خوب سراہا ہے اور اسے بھرپور پسند کیا جا رہا ہے وہیں پاکستان کی چند معروف شخصیات بھی اسکی قابلیت کی معترف ہوگئی ہیں اور اب دیکھتے ہی دیکھتے کئی معروف شخصیات نے بھی دل کھول کے آصف مگسی کو داد دی ہے، ان میں پاکستانی معروف گلوکار و اداکارعلی ظفر،فہد مصطفٰی اور شنیرا اکرم نے اپنے سوشل میڈیاٹویٹر اکائونٹ پر اس جمپ کی ویڈیو کو جس میں آصف مگسی 11موٹر سائیکلوں کو پھلانگ رہے ہیں پوسٹ کیا ہے اور تعریف میں چند کلمات بھی کہے ہیں۔
Beat this ! pic.twitter.com/rVWDVO6R4r
— Ali Zafar (@AliZafarsays) August 3, 2020
یاد رہے پاکستان اتھلیٹیکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی کا بیان سامنے آیا تھا کہ وہ خود ایک اتھلیٹ رہ چکے ہیں اور موٹر سائیکلوں کی تعداد اور ان کے درمیان فاصلے کو دیکھتے ہوئے یہ تقریباً سات میٹر لمبی چھلانگ ہے جس کو مزید تربیت کے بعد عالمی سطح کے کھلاڑیوں کے مدمقابل لایا جاسکتا ہے، دراصل یہ سٹائل عالمی سطح کے تربیت یافتہ کھلاڑیوں کا ہے جبکہ آصف فی الحال اتھلیٹکس کی دنیا میں ایک خام ٹیلنٹ ہیں۔جنرل اکرم ساہی نے مزید کہا کہ وہ آصف کو ٹھٹہ سے جلد لاہور تربیت کے لیے بلائیں گے۔ اس دوران انہوں نے کھلاڑی کو تنبیہ کی کہ جب تک وہ لاہور نہیں پہنچ پاتے تب تک کسی قسم کے مزید سٹنٹ (کرتب) کرنے سے گریز کریں۔
Amazing ???? https://t.co/T7Ksxklsj0
— Shaniera Akram (@iamShaniera) August 2, 2020