وزیر اعلیٰ بزدار کا سڑکوں کو سری نگر سے منسوب کرنے کا اعلان

5 Aug, 2020 | 12:49 PM

Azhar Thiraj
Read more!

قذافی بٹ : یوم استحصال کشمیر پر گورنر ہائوس سے چئیرنگ کراس تک گورنرپنجاب اوروزیراعلیٰ کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔ گورنر پنجاب کہتے ہیں فتح حاصل ہونے تک کشمیریوں کا مقدمہ لڑتے رہیں گے ،جبکہ وزیراعلی ٰنے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک سڑک کا نام سرینگر سے منصوب کرنے کا اعلان کردیا۔


یوم استحصال کشمیر پرحکومت پنجاب کے زیر اہتمام گورنر ہائوس سے چئیرنگ کراس تک ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت گورنر پنجاب چودھری محمدسرور اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کی۔ ریلی میں صوبائی وزراء اور پارٹی رہنماوں اورشہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں پاکستان اور کشمیر کے ترانے گونجتے رہے۔


ریلی سے خطاب میں گورنر پنجاب گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کیساتھ کھڑےہیں، کشمیر پاکستان بنے گا اور بھارتی مظالم کو دنیا میں اجاگر کریں گے۔ریلی کےشرکاءنےہاتھوں کی زنجیربناکرکشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیاجبکہ بھارتی مظالم کی بھرپور انداز میں مذمت کی گئی۔ شرکانےکشمیریوں کی جدو جہدآزادی کوسلام پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت کے زیر تسلط غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہوگیا مگر کشمیریوں کے دکھ کم نہ ہوئے، بھارت کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری لاک ڈاؤن کی زندگی گزار رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا کورونا کے باعث چند ماہ لاک ڈاؤن برداشت نہ کر سکی، آفرین ہے کشمیری سال بھر سے صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں، کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر بے حسی عالمی برادری کیخلاف چارج شیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی کشمیریوں کا عزم اور حوصلہ برقرار ہے۔دنیا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا اعتراف کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کشمیری حق خود ارادیت کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


وزیرصنعت میاں اسلم اقبال نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی قابض افواج کے مظالم بہادرکشمیریوں کی آواز کو دبانہیں سکتے، کشمیری بھارتی حکومت کے 5 اگست کے ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام کو مسترد کر چکے ہیں۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام اور کشمیری مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔دورحاضر کا ہٹلر مودی جان لے کشمیریوں کی آزادی کا سورج طلوع ہونیوالا ہے۔مودی سرکار نے اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیاہے ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دونوں ایک جسم اور جان کی مانند ہیں، مقبوضہ کشمیر کی غلامی کی زنجیریں ضرور ٹوٹیں گی-

مزیدخبریں