ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر کا وقت دیکھنے کیلئےملکی ائیر پورٹس پر گھڑیاں نصب

سرینگر کا وقت دیکھنے کیلئےملکی ائیر پورٹس پر گھڑیاں نصب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کا وقت دیکھنے کے لئے ملکی ائیر پورٹس پر گھڑیاں نصب کردیں گئیں، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی گھڑی نصب کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز   وفاقی کابینہ اجلاس میں کابینہ نے پاکستان کے سرکاری نقشے کی منظوری دے دی۔مقبوضہ کشمیر کو سرکاری نقشے میں پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے، پاکستان کی جانب سے نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائے گا۔پاکستان نے اپنی جغرافیائی حدود کا تعین کرتے ہوئے نیا سرکاری نقشہ پیش کردیا جس میں جموں و مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ نقشے میں لائن آف کنٹرول کو بھی واضح طور پر دکھایا گیا ہے۔ کابینہ نے پاکستان کے سرکاری نقشے کی منظوری دے دی، مقبوضہ کشمیر کو سرکاری نقشے میں پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب نقشے کی منظوری کے بعد ملک  کے تمام ائیر پورٹس پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کا وقت دیکھنے کے لئےگھڑیاں نصب کردیں گئیں ہیں،ائیرپورٹ پر کشمیراورپاکستان کےجھنڈے بھی لہرادیے گئے ہیں۔صوبائی دارلحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سری نگر کا وقت دکھانے کے لیے گھڑی نصب کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں خیبر پی کے میں پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر بھی نصب گھڑی میں سری نگر کا ٹائم سیٹ کردیا گیا ہے۔ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ائیرپورٹ پرپاکستان اور کشمیر کے جھنڈے بھی لگادیے ہیں جب کہ کشمیر میں مظالم سےمتعلق ویڈیوزبھی چلائی جارہی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر کشمیریوں پر مظالم سے متعلق بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کو آج ایک سال مکمل ہو گیا ہے جس حوالے سے پاکستان میں یوم استحصال منایا جارہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer