ترکی کا ایک اور تاریخی اور اسلامی ڈرامہ سیریل دل جیتنے کو تیار

5 Aug, 2020 | 12:10 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42:ترک ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ترک اداکاروں سے محبت کی بدولت پاکستانی مداحوں کو ترک اداکاروں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے اور اپنے مداحوں کے لیے آنے والے ہر پیغام میں خصوصاً مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی کاسٹ کی جانب سے ضرور کوئی نا کوئی پیغام دیکھنے میں آتا ہے۔پاکستانی مداح بھی ڈرامے میں بھرپور دلچسپی لینے کی بدولت ترک اداکاروں انکے کرداروں کے نام سے مخاطب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی نئی نئی پوسٹس کی بدولت سر گرم نظر آتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو اسلامی تاریخ پر مبنی ہونے اور ترک روایات کا پاسبان ہونے کی وجہ سے خوب پسند کیا گیا تھا۔اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ترکی کے ایک اور مصنف سردار اوزونالان نے " نظامِ عالم" کے نام سے ایک نیا ڈرامہ تحریر کیا ہے۔ یہ ڈرامہ اناطولیہ کی 300 سالہ تاریخ پر مبنی ہے جس میں سلجوقیوں کی تین صدیوں پر مشتمل حکومت کو فلمایا گیا ہے اور اس میں سلجوق حکومت کی مختلف جنگیں اور لڑائیاں دکھائی گئی ہیں ،خصوصاً منگولوں سے ہونے والی جھڑپیں اس ڈرامے کا مرکزی موضوع ہیں۔

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو 70 سے زائد ممالک کے ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے۔پاکستان میں ترک ڈرامے نے نا قابلِ یقین ریکارڈ قائم کیا ہے،پاکستانی لوگ ارطغرل غازی کی کاسٹ کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ڈراموںمیں اس قدر دلچسپی کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے ان کرداروں کو نبھانے والے اداکاروں کے ڈائلوگ لوگوں کی زبانوں پر ہیں۔ آئے دن ترک اداکاروں کے بھی پاکستان اور پاکستان کی عوام کے حق میں بیانات سامنے آرہے ہیں۔ اسی محبت کے پیشِ نظر ترگت کا کردار نبھانے والے جینگیز قوسقن نے بھی پاکستانی عوام سے محبت کے اظہار میں پاکستانی چینل کو طویل انٹرویو دیا تھا۔

مزیدخبریں