(قیصرکھوکھر)محکمہ اینٹی کرپشن نےکامیاب کارروائی کرتے ہوئےسابق اےڈی سی آرگجرات رانی حفصہ کنول کو گرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رانی حفصہ کنول پر ریت کےٹیلوں کی فروخت پر کرپشن الزام ہے ، رانی حفصہ کنول کے خلاف محکمہ کوآپریٹوکی زمین کاانتقال کرنےمیں بھی کرپشن کرنے کے الزامات ہیں۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق رانی حفصہ کنول نےٹھیکیدار مافیاسےمل کرریاست کوکروڑوں روپے کانقصان پہنچایا۔ رانی حفصہ کنول کے خلاف مالی بدعنوانی کا کیس گجرات میں درج ہے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر گجرات سے تبدیل ہو نے والی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کے بارے میں مختلف اداروں نے اپنی رپورٹس اعلیٰ حکام کو ارسال کیں تھیں جن کے مطابق گجرات میں ان کی جائیداد ،بینک اکاؤنٹس ،گاڑیوں کے استعمال کا معاملہ وغیرہ بھی شامل ہے۔
ڈاکٹر رانی نے اپنی ہمشیرہ’ والدہ’ والد ’بھائی اور قریبی عزیزوں کے نام پر پلاٹ اور کوٹھیاں خریدی ہیں ان میں سے کچھ کو فروخت کیا اور اس سے حاصل ہو نےوالی رقم سے لاہور میں عالیشان گھر بنارہی ہیں، گجرات تعیناتی کے دوران انہوں نے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کو فائدہ دیا۔ اینٹی کرپشن نے ملزمہ سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ رانی حفصہ کنول کاتعلق ڈی ایم جی کے39ویں کامن سےہے۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر رانی کے زیر اثر کام کرنےوالے اسسٹنٹ کمشنر اور سب رجسٹرار کے معاملات کی بھی چھان بین شروع ہوگئی ہے۔