ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

5 Aug, 2020 | 10:31 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل ا اضافے کا رجحان برقرار ہے،مارکیٹ میں روپے کی قدرمزید کم ہوگئی،ڈالر اور دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی.

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں روپے کی قدرمزید کم ہوگئی روپیہ سستا ہونے سے سونامہنگا ہوگیا،ایک تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ تئیس ہزارنوسوروپے تک پہنچ گئی،سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی رہی۔ مارکیٹ میں ڈالر اور دوسری کرنسیوں کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی،سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 18 پیسے کے اضافے سے 167 روپے 64 پیسے رہی۔

دو دن میں ڈالر 66 پیسے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 167 روپے 20 پیسے ہو گئی،عالمی مارکیٹ میں سونا تو مہنگا نہیں ہوا، لیکن روپے کی بے قدری نے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دی، سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 23 ہزار 9 سو روپے ہو گئی ۔

دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی، گزشتہ روزپاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا آغاز تو تیزی پر ہوا،اور ہنڈرڈ انڈیکس چار سو پچاس پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار کی سطح سے اوپر بھی گیا، لیکن ٹریڈنگ کے دوران بازار مندی کا شکار ہو گیا،اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 294 پوائنٹس کی کمی سے 39 ہزار 577 پر بند ہوا، مارکیٹ میں شئیرز کی مجموعی مالیت میں 63 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  1300 روپے اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 23 ہزار 200 سو روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاتھا جبکہ  انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 33 پیسے مہنگا ہوگیاتھا ۔

مزیدخبریں