ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کو دیا گیا نیب کا سوالنامہ منظر عام پر آگیا

مریم نواز کو دیا گیا نیب کا سوالنامہ منظر عام پر آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) چوہدری شوگرملزکیس میں 8 اگست کو نواز شریف کی صاحبزادی کی نیب طلبی کا معاملہ، قومی احتساب بیورو کی جانب سے  مریم نواز کو جاری کردہ سوالنامہ منظر عام پر آگیا، مریم نواز سے کروڑوں کی جعلی ٹی ٹی سمیت بیرون ملک شہریوں کی انویسٹمنٹ کےچھ سوالات پوچھے گئے ہیں۔

نیب لاہور کی جانب سے سوالنامے میں پوچھا گیا کہ 1995 سے لے کر اب تک چوہدری شوگرملز میں کتنے شیئر ہولڈرز کی مالک ہیں؟ مریم نواز سے بیرون ملک مقیم سعید سیف بن جبار السوردی، شیخ زکاء الدین اور ہانی احمد جام جون  سے 21 مئی 2008کو منتقل ہونے والے شیئرز سمیت شمیم شوگرملز میں انویسٹمنٹ اور شیئرز کی تفصیلات مانگی گئی ہیں،بیرون ممالک سے ایم سی بی بنک گارڈن ٹائون میں وصول ہونے والی ٹی ٹی کا جواب بھی مانگا گیا۔

مریم نواز کو 1496 کنال پر مشتمل اراضی کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں، مریم نواز کی جانب سے 70 لاکھ کے شیئرز کی منتقلی یوسف عباس شریف سے نصیر عبداللہ لوطہ اور پھر یہ رقم حسین نواز کو منتقل کی گئی۔

مریم نواز کےعلاوہ یوسف عباس شریف سے 80 کروڑ کے قرضہ جات کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer