وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس

5 Aug, 2019 | 04:04 PM

Shazia Bashir

علی اکبر: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس، بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول پر شیلنگ کی مذمت، وزراء اور اراکین اسمبلی کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکلنے والی ریلیوں میں شرکت کی ہدایت۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی۔  اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی برسوں سے جاری پرامن تحریک صرف حق خودارادیت کیلئے ہے، بھارت فوجی جارحیت سے کمشیری عوام کا بنیادی حق سلب نہیں کرسکتا۔

وزیراعلیٰ نے وزراء اور اراکین اسمبلی کو فیصل چوک میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی میں بھرپور شرکت کی ہدایت بھی کی۔  اجلاس کے اختتام پر صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے شہدا اور کشمیریوں کیلئے خصوصی دعا کرائی۔

مزیدخبریں