بڑی عید قریب آتے ہی گرم مصالحوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے

5 Aug, 2019 | 04:01 PM

Sughra Afzal

(شہزاد خان)لذیذ پکوان پڑیں گے اب بہت ہی مہنگے، کیونکہ عید قربان کے قریب آتے ہی کھلے مصالحہ جات کی قیمتوں میں 200  روپے  فی کلو  گرام تک اضافہ ہوگیا۔

چٹ پٹے کھانوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر، اوپن مارکیٹ میں گرم مصالحہ اور اسکے اجزائے ترکیبی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، جلو تری 1100 روپے اضافہ کے بعد 3 ہزار 300 روپے، سبزالائچی 3 ہزار 300 روپے اضافہ کے بعد 6 ہزار500 روپے فی کلو ہوگئی۔

 بڑی الائچی 300 روپے بڑھ کر 1 ہزار 300 روپے، بادیان خطائی کی قیمت میں 590 روپے اضافہ کیساتھ 1 ہزار 40 روپے جبکہ زیرہ 510 روپے فی کلو گرام ہوگیا، دار چینی 300 روپے اضافہ کے بعد 700 روپے، لونگ ایک ہزار 300 روپے اور کالی مرچ 520 روپے فی کلو ہوگئی۔

گرم مصالحہ کی قیمتیں بڑھنے پر شہریوں نے پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ افسران کو ٹھنڈے کمروں سے نکال کر فیلڈ میں متحرک کریں تاکہ عوام گراں فروش مافیا کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکیں۔

مزیدخبریں