بیوی پر تشدد کیس، اداکار محسن عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع

5 Aug, 2019 | 03:26 PM

Sughra Afzal

(شاہین عتیق) ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرا نے بیوی پر تشدد کرنے کے کیس میں معروف اداکار محسن عباس حیدر کی عبوری ضمانت میں 16 اگست تک توسیع کردی، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تفتیشی آفیسر کو مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرا کی عدالت میں اداکارمحسن عباس حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت میں کیس کی مدعیہ فاطمہ سہیل کی طرف سےاحتشام ایڈووکیٹ پیش ہوئے،تفتیش مکمل نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے محسن عباس کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن عباس نے کہا کہ ابھی تفتیش ہو رہی ہے، فاطمہ سے اب تک صلح کی بات نہیں ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ ڈیفنس سی کے تفتیشی آفیسرکو آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں