ملک اشرف: جونئیر افسران کو سینئر پوسٹوں پر تعینات کرنے کا معاملہ، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات شہریار سلطان کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
شہری وقاص جاوید کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئر اسلم چٹھہ کو گریڈ 18 کے ایکسیئن کا اضافی چارج دیدیا گیا، عدالت نے 25فروری کو سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، اسلم چٹھہ کی تعیناتی پاکستان انجینئر ایکٹ 1976کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سیکرٹری مواصلات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور اسلم چٹھہ سے فوری ایکسین کا اضافی چارج واپس لینے کا حکم دے۔