مسلم لیگ (ن) نے ہار مان لی

5 Aug, 2018 | 04:22 PM

Sughra Afzal

(علی اکبر) عام انتخابات میں ناکامی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے ہار تسلیم کر لی۔ پارٹی کا غیر فعال صوبائی سیکرٹریٹ فعال نہ ہو سکا، سیاسی سرگرمیاں لاہور تک محدود ہو کر رہ گئیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ عمران خان نام کا اعلان کل کریںگے

تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کے لیے انکے پارٹی دفاتر انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ تاہم (ن ) لیگ نےعام انتخابات میں ناکامی کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیاں لاہور تک محدود کر دی ہیں۔ الیکشن سے چند روز قبل مسلم ٹاؤن میں رونما ہونے والے واقعے کے بعد (ن) لیگ کا صوبائی دفتر بند ہو گیا تھا جس کو تاحال فعال نہیں کیا جا سکا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔عمران خان کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے بری خبر آگئی

ذرائع کے مطابق (ن )لیگ کی جانب سے صوبائی سیکرٹریٹ کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ (ن )لیگ کے صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کا عہدہ بھی خالی پڑا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق تنظیم سازی نہ ہونے کے نتیجہ میں (ن) لیگ کو پنجاب میں مزید نقصان ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں