(ذیشان نذیر) پنجاب میں حکومت سازی کیلئے عمران خان نے مشاورت مکمل کرلی، وزیر اعلی پنجاب کا اعلان کل پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں متوقع ہے۔
خبر پڑھیں۔۔۔۔تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے ہی بیوروکریسی کے رویوں میں تبدیلی آگئی
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب میں متوقع کابینہ کے لئے میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اسلم اقبال اور نذیر چوہان کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔میاں محمود الرشید ممکنہ سینئر وزیر، نذیر چوہان کو وزارت ہاؤسنگ دی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اگر وزیراعلی نہ بنیں تو محکمہ صحت کی وزیر بنایا جائے گا، اسلم اقبال کی وزارت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزاد امیدواروں کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔عمران خان کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے بری خبر آگئی