کسٹمز انٹیلی جنس نےسمگل شدہ بی ایم ڈبلیو کار قبضے میں لے لی

5 Aug, 2018 | 02:55 PM

Read more!

(رضوان نقوی) کسٹمز انٹیلی جنس نے نیو مسلم ٹاؤن کے علاقہ سے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سمگل شدہ بی ایم ڈبلیو کار تحویل میں لے لی۔

خبر پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے ہی بیوروکریسی کے رویوں میں تبدیلی آگئی

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نیو مسلم ٹاؤن کے علاقہ سے سمگل شدہ بی ایم ڈبلیو کار ضبط کرلی ہے. کار کوBDS-570کی جعلی نمبر پلیٹ لگاکر استعمال کیا جارہا تھا. سمگل شدہ بی ایم ڈبلیو اسلام آباد کا رہائشی عبدالغنی چلا رہا تھا.

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔ننھی زینب سمیت دیگر بچیوں کا قاتل جنسی درندہ عمران کیفر کردار کو پہنچ گیا
  کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق سمگل شدہ بی ،ایم، ڈبلیو کی مالیت 70 لاکھ روپے سے زائد ہے. چھاپہ مار ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ محمد سرور، انٹیلی جنس آفیسر آغا سلطان حیدراورذوالفقار علی ڈوگرشامل تھے۔

مزیدخبریں