تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے ہی بیوروکریسی کے رویوں میں تبدیلی آگئی

5 Aug, 2018 | 01:37 PM

Sughra Afzal
Read more!

(ملک اشرف) تحریک انصاف کی حکومت آنے سے پہلے ہی بیوروکریسی کے رویوں میں بھی تبدیلی آگئی، محکمہ بلڈنگ نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی نئی عمارت کا 6 سال سے زیر تعمیر منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خبر پڑھیں۔۔عمران خان کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے بری خبر آگئی

سٹی 42 کے مطابق حکومت نے 2010 میں پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے لئے کالا شاہ کاکو میں 50 ایکڑ اراضی ایکوائر کی تھی جبکہ 2012 میں عمارت کی تعمیر کے لئے محکمہ بلڈنگ کو 64 کروڑ کے فنڈزمختص کرکے 2015 تک منصوبہ مکمل کرنے کا ہدف دیا  گیا۔محکمہ بلڈنگ کے افسران کی لاپرواہی سے 2015 سے اب تک عمارت مکمل نہ ہوسکی،15جولائی 2018 کی آخری تاریخ بھی گزر گئی۔

محکمہ بلڈنگ کے ایس ڈی اوعبدالقیوم کو منصوبہ مکمل نہ کرنے کے باوجود ایکسیئن کے عہدے پر ترقی مل گئی۔ محکمہ بلڈنگ کے اوور سینئرعمران کی غفلت اور لاپرواہی بھی منصوبہ کی تاخیر کا باعث بنی رہی جبکہ زیر تربیت ججز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کی نئی عمارت کا منصوبہ جلد مکمل ہونے کے منتظر رہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل سے رہائی کی امید پیدا ہوگئی

وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی ممکنہ حکومت بننے کے پیش نظر سرکاری عہدیداروں نے پھرتیاں دکھانی شروع کردیں ہیں۔ محکمہ بلڈنگ نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی نئی عمارت کے اکیڈمک اور ایڈمن بلاک چھ ہفتوں میں اور ہوسٹل سمیت دیگرعمارت کا کام31 دسمبر تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ بلڈنگ کے افسران کی غفلت اور لاپرواہی سے منصوبہ 6سال تک تاخیر کا شکار رہا جبکہ لاگت 64 کروڑسے بڑھ کر 90 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔ننھی زینب سمیت دیگر بچیوں کا قاتل جنسی درندہ عمران کیفر کردار کو پہنچ گیا

محکمہ بلڈنگ کی جانب سے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیرالتواء منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے فیصلے سے مزیدلاگت میں بچت ہونا بلاشبہ خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں