ماہ نور نے تماثیل تھیٹر میں رقص سے دھوم مچا دی

5 Aug, 2018 | 01:12 PM

(زین مدنی )  معروف سٹیج اداکارہ ماہ نور نے تماثیل تھیٹر میں اپنی رقص پرفارمنس سے دھوم مچا دی۔

خبر پڑھیں۔۔۔گلوکار علی ظفر کیلئے عدالت سے بری خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہ نور ان دنوں تماثیل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ چناں میری ہاں میں پرفارم کر رہی ہیں۔ گزشتہ شب انہوں نے شاندار رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ہال کے شائقین سے بھرپور داد سمیٹی۔ ماہ نور کے رقص کے دوران ہال میں موجود ڈرامہ بین بھی رقص کرتے رہے اور سکیورٹی اہلکاروں نے بڑی مشکل سے ڈرامہ بینوں کو سیٹوں پر بٹھایا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں میں تین میگا بجٹ فلمیں ریلیز ہوںگی

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں اداکار قیصر پیا، گلفام، طاہر انجم، تعبیر برال، حسنہ بھٹی اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر اور ڈائریکٹر بلال چودھری ہیں جبکہ ڈرامے کے پروڈیوسر قیصر ثناءاللہ خان ہیں ۔

مزیدخبریں