عمران خان کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے بری خبر آگئی

5 Aug, 2018 | 12:20 PM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں حلقہ این اے131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک اس حلقے سے کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی روک دیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔ننھی زینب سمیت دیگر بچیوں کا قاتل جنسی درندہ عمران کیفر کردار کو پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون رشید شیخ نے خواجہ سعدرفیق کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزارکی جانب سے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان اور خواجہ سعد رفیق کے ووٹوں میں چند سو ووٹوں کا فرق ہے۔ ریٹرننگ افسر کو دوبارہ گنتی کی درخواست دی جو پہلے منظور کر لی گئی پھر مسترد ووٹوں کی گنتی کے بعد مسترد کر دی گئی۔ اس حلقے کی صوبائی نشستوں پر بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے ن لیگ کے ووٹ بڑھے ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔غفلت یا نااہلی، شوکت خانم فلائی اوور منصوبہ لٹک گیا

درخواست گزار کی جانب سے وکیل نے عدالت سے این اے 131 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دینے کی استدعا کی، عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد این اے 131 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل سے رہائی کی امید پیدا ہوگئی

واضح رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این اے 131 پر عمران خان کے مقابلے میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 680 ووٹوں کے انتہائی کم مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پی ٹی آئی چیئرمین نے 84 ہزار 313 جبکہ ن لیگی رہنماء نے 83 ہزار 633 ووٹ حاصل کئے تھے۔اپنی آبائی نشست ہارنے پر خواجہ سعد رفیق نے پہلے الیکشن ٹریبونل میں این اے 131 پر دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا، جس کے بعد خواجہ سعد رفیق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست لے کر ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ 

مزیدخبریں