ننھی زینب سمیت دیگر بچیوں کا قاتل جنسی درندہ عمران کیفر کردار کو پہنچ گیا

5 Aug, 2018 | 11:32 AM

Sughra Afzal

 (شاہین عتق) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے  ننھی زینب، نور فاطمہ اور عائشہ اسد سمیت دیگر بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران علی کو 12بار سزائے موت اور 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

خبر پڑھیں۔۔۔نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اڈیالہ جیل سے رہائی کی امید پیدا ہوگئی

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سجاد احمد نے کوٹ لکھپت جیل میں رات ساڑھے دس بجے مجرم عمران کیخلاف تین بچیوں سے زیادتی اور قتل کے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت میں الگ الگ چالان پیش کئے گئے۔ عدالت میں پراسکیوٹرروف وٹو نے ملزم کے خلاف ثبوت پیش کیے۔ عدالت نے چالان آنے پر کیسوں کی کوٹ لکھپت جیل میں باقاعدگی سے سماعت کی۔عدالت نے گواہوں کے بیانات اور وکلاء کے دلائل کے بعد ملزم عمران کو الگ الگ تینوں کیسوں میں سزاسنائی۔فاضل جج مزید تین بچیوں سے زیادتی کیس کا فیصلہ کل سنائیں گے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔غفلت یا نااہلی، شوکت خانم فلائی اوور منصوبہ لٹک گیا

واضح رہے کہ عدالت ملزم عمران کو زینب قتل اور زیادتی کیس میں 3 بار سزائے موت اور25 لاکھ رو پے جرمانے کی پہلے ہی سزا دے چکی ہے۔ ملزم نے فیصلے کیخلاف اعلی عدلیہ میں اپیل کی تھی، جوخارج کر دی گئی۔

مزیدخبریں