ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سندھ میں اپریل کے پہلے ہفتے ہی گرمی عروج پر پہنچ گئی۔ بعض شہروں میں ٹمپریچر 44 ڈگری سیلسئیس تک پہنچ گیا،  چار شہروں میں  ٹمپریچر 43 ڈگری تک پہنچا اور چار شہروں میں تھرمامیٹر نے ماحول کا ٹمپریچر  42 ڈگری سینٹی گریڈ بتایا۔  یہ غیر معمولی گرمی دراصل "گرمی کی لہر" (Heat Wave)  کی وجہ سے ہے جو آئندہ کئی دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے نے اپنی فور کاسٹ میں بتایا کہ  آج رات موسم کی صورتحال  کے  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو،شہید بینظیر آباد،مٹھی44،ٹنڈو جام،حیدرآباد،پڈھیدن ،چھور43،سکرنڈ، میر پور خاص ، موہنجو دڑو ، لسبیلہ ، 42، تربت اور نوکنڈی میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اتوار کے روز موسم کی صورتحال  کےمطابق   اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے ، صوبہ خٰیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے 

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے ،۔

 صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ دن کے درجہ حرارت معمول سے 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔

  کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کی توقع کی جارہی ہے