سٹی42: سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کینالز کی منظوری سے متعلق میٹنگ کے منٹس کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ منٹس میں اپروول کا لفظ کہیں نہیں ہے۔
سندھ کے وزیر اطلاعات نے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کے بیان پر افسوس ہوا۔ شرجیل میمن نے عظمیٰ بخٓری سے سوال کیا، کیا آپ کو آئین پڑھنا آتا ہے؟ آپ کا کوئی وفاق سے مسئلہ ہے تو گھر پر حل کریں . آئین میں کہاں لکھا ہے کہ صدر منظوری دیں گے. پیپلز پارٹی کینالز کے مسئلے پر سیاست نہیں کررہی. یہ پنجاب حکومت کا ایجنڈا ہوسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وفاق سے اختلاف ہو۔
آج ہفتہ کے روز بھی دریائے سندھ سے مجوزہ 6 نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج کیا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔
"دریائے سندھ بچاؤ تحریک" کے "بیداری مارچ "کے شرکا نے نوابشاہ کے علاقے سکرنڈ سے حیدرآباد تک ریلی نکالی جبکہ نوشہرو فیروز میں حتجاجی ریلی نکالی گئی.
نہروں کی تعمیر کے منصوبےکےخلاف میرپورخاص پریس کلب اور دادو میں بھی احتجاج ہوا اور ریلی نکالی گئی۔