ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی نہر کے منصوبے کی منظوری پر صدر مملکت کے دستخط موجود ہیں، عظمیٰ بخاری

New Canals on Sindh River, City42, Cho;listan Canal, Uzma Bukhari,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ  چولستان کے لئے نئی نہر کی تعمیر کے منصوبے کی صدر  مملکت سے منظوری ڈاکیومنٹیڈ ہے، اس پر ان کے دستخط ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میں  بلاول  بھٹو صاحب کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتی، کینال منصوبے کا حل جلسوں یا میڈیا پر بیان بازی سے نہیں نکل سکتا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  ہماری کوئی لڑائی نہیں لیکن "وہ " گولا باری کرتے رہتے ہیں۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات نے  اپنی اس پریس کانفرنس میں خیبر پختونخوا حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ صوبے سے کرپشن کی داستانیں سامنے آرہی ہیں، خیبر پختونخوا والے پنشن فنڈ نہیں چھوڑتے۔  گنڈا پور نے خود کہا 75 کروڑ روپے پارٹی پر لگا چکے ہیں،  گنڈاپور کی اپنی جماعت کہہ رہی ہے وہ کرپٹ ہیں ، چترال میں قومی جنگلات میں 866 کروڑ، پنشن فنڈ میں 36 ارب کی کرپشن سامنے آئی۔ کے پی محکمہ صحت نے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے دستانےخریدے لیکن اسپتالوں میں موجود نہیں۔