ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار  ساجد حسین کے بیٹے کے متعلق عدالت کا اہم حکم

Karachi High Profile Crimes, City42 , Actor Sajid Hussain, Sahir Hussain Drugs case, Armaghan, Famous murder case
کیپشن: اس فوٹو کولاج مین ماضی کا اداکار ساجد حسین، اس کا منشیات فروشی میں ملوث ہونے کے الزام کے ساتھ جیل میں بند بیٹا ساحر اور درمیان مین ڈیفینس کراچی کا نوجوان مقتول مصطفیٰ ہیں۔ مصطفیٰ کے قتل کی تفتیش کے دوران پولیس اداکار ساجد کے بیٹے ساحر تک پہنچی تھی اور اس کے قبضہ سے ڈرگز کی بھاری مقدار پکڑی گئی تھی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی کی عدالت نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے میں چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 
عدالت نے چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمد ہونے کے مقدمے میں چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 9 کی عدالت کے روبرو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو  منشیات برآمد ہونے  کے مقدمے میں پیش کیا گیا۔

جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

تفتیشی افسر نے تاحال کیس کا حتمی چالان جمع نہیں کرایا ۔  عدالت نے چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔

ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شکیل احمد کے اعتراضات کے باعث عبوری چالان مسترد کردیا گیا تھا۔ عدالت نے چالان پر اعتراضات ختم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ساجد حسین کے بیٹے ساحر کی گرفتاری کا تعلق کراچی کے علاقہ ڈیفینس میں مصطفی عامر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ارمغان کے ساتھ ہے، کچھ ہفتوں سے مسلسل یہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ پولیس ارمضان کے خلاف کیس کو خراب کر رہی ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچانے والے تمام شواہد اور ثبوتوں کی ویلیو غلط تفتیش  کر کے کم کی جا چکی ہے۔ یہی کچھ ساحر کے کیس مین بھی دیکھنے مین آ رہا ہے جس کی وجوہاٹ اگر کسی کو معلوم بھی ہیں تو وہ سامنے نہیں لائی جا رہیں۔