ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالتوں میں 15 لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا؛ صوبائی جسٹس کمیٹی کا اجلاس طلب

عدالتوں میں 15 لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا؛ صوبائی جسٹس کمیٹی کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : عدالتوں میں 15 لاکھ سے زائد زیرالتوا مقدمات  کے معاملے پرچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی زیرصدارت صوبائی جسٹس کمیٹی کا اجلاس 7 اپریل کو ہوگا
مقدمات ،زیر سماعت کیسز اور بروقت انصاف کی فراہمی کے متعلق تبادلہ خیال ہوگا،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی زیر صدارت اجلاس ہائیکورٹ کی ججز لائبریری میں ہوگا
سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان، اسلام آباد شرکت کریں گے،سیکرٹری، قانون و پارلیمانی امور، پنجاب شرکت کریں گےمہوم سیکرٹری پنجاب نور الامین مینگل شرکت کریں گے
آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور ، انسپکٹر جنرل جیل میاں فاروق نذیر ،سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن پنجاب،سیکرٹری محکمہ خزانہ، پنجاب ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ ،‏ایڈووکیٹ جنرل پنجاب،ڈائریکٹر جنرل، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی، لاہور ،ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ شرکت کریں گے
ذرائع کے مطابق افسروں  کیجانب سے مقدمات اور ان کے فیصلوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی ،اجلاس میں ایف آئی آرز اور جمع ہونیوالے چالانوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی ، جیلوں میں انڈر ٹرائل ،سزا یافتہ اور بری ہونیوالے قیدیوں بارے رپورٹ پیش کی جائے گی ،اجلاس میں مقدمات ، سماعت، فیصلوں کو آن لائن کرنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوگا ،