سٹی42: انگلش زبان میں خوبصورت ترین تحریر لکھنے میں مہارت پہلے صرف انگلش زبان، بولنے اور لکھنے والوں کو ہی حاصل ہوتی تھی، اب ایک ہمالیائی پہاڑی ریاست کی لڑکی نے یہ مہارت اس درجہ تک حاصل کر لی کہ اسے خوبصورت ترین ہینڈ رائٹنگ کا ورلڈ ایوارڈ مل گیا۔
ڈیجیٹلائزیشن نے معمولی صلاحیت کے مالک عام انسانوں کو تو قلم، پینسل جیسے اوزاروں سے لاتعلق کر دیا ہے لیکن قلم اور پینسل سے خوبصورت خط میں کچھ لکھنا ہمیشہ کی طرح اب بھی غیر معمولی خوبی مانا جاتا ہے اور خوبصورت ہینڈ رائٹنگ میں مہارت حاصل کرنے کے لئے خصوصی مشقیں کی جاتی ہیں۔ ہر زبان کے پڑھنے، لکھنے بولنے والوں میں اپنی زبان کے رسم الخط میں لکھنے میں مہارت حاصل کرنے کے لئے سکولوں میں محنت کا آغاز کروایا جاتا ہے جو سال ہا سال تک جاری رہتی ہے۔
دنیا بھر میں تقریباً تمام ممالک میں خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کو سراہنے اور اچھی ہینڈ رائٹنگ سیکھنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے مقامی اور قومی سطح کے مقابلے بھی کروائے جاتے ہیں، خوبصورت تحریر لکھنے میں مہارت رکھنے والوں کو اعزاز اور انعام دیئے جاتے ہیں۔ پاکستان مین بھی ایسا ہوتا ہے لیکن کم کم!
دنیا کی خوبصورت ترین ہینڈ رائٹنگ کا ایوارڈ ایک نیپالی لڑکی کو ملا ہے جن کا نام پراکرتی ملا ن ہے۔ انہوں نے اپنی ہینڈ رائٹنگ کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کرلی ہے۔
پراکرتی ملا نے پہلی بار 16 سال کی عمر میں دنیا کی توجہ حاصل کی تھی تب وہ آٹحویں گریڈ کی سٹوڈنٹ تھین۔ انہوں نے آرٹسٹک ہینڈ رائٹنگ کی ایک اسائنمنٹ مکمل کی تھی جو وائرل ہو گئی تھی۔
پراکرتی نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے اسپرٹ آف دی یونین 51 میں شرکت کی جہاں انہوں نے یو اے ای کی قیادت اور عوام کے نام ایک تہنیئتی خط لکھا جسے از حد خوبصورت ہینڈ رائٹنگ کی وجہ سے بہت سراہا گیا۔
پراکرتی نے اس خط کو نیپالی سفارت خانے تک پہنچایا، جہاں غیر معمولی خطاطی کے اعتراف میں نیپالی مسلح افواج نے بھی اسے اعزاز سے نوازا۔