ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی 60 روپے مہنگی کر کے 7 روپے کم کی، وزیراعظم نے بڑا احسان کیا: اپوزیشن لیڈر پنجاب

بجلی 60 روپے مہنگی کر کے 7 روپے کم کی، وزیراعظم نے بڑا احسان کیا: اپوزیشن لیڈر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر پریس کلب میں پریس کانفرنس، کہا کہ کل وزیراعظم نے بڑا احسان کرتے ہوئے ایک اعلان کیا ، انہوں نے بجلی 60 روپے سے مہنگی کر کے اب 7 روپے کم کردی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں 17 روپے یونٹ تھا، انہوں نے 7 روپے کم کردیا اس کے بعد یونٹ 34 روپے سے مہنگا ہے، یہ مختلف طریقوں سے لالی پوپ دے رہے ہیں،212 فیصد مہنگائی بڑھی ہے، حکومت کی طرف سے ایک پریس کانفرنس ہوئی ہے جس میں دودھ کی نہریں بہتی رہیں۔

رمضان میں چینی 172 روپے تک گئی، ان کے ماڈل بازاروں میں کوئی چیز معیاری نہیں مل رہی تھی، آج گندم 2000 روپے فی من فروخت ہورہی ہے، یہ 25 سال کی سستی ترین گندم ہے، اب سٹاک کرنے والے یہ گندم اٹھا لیں گے، آگے ایک بہت بڑا بحران آرہا ہے، 6 ماہ بعد گندم شارٹ ہوجائے گی۔

کسانوں نے کنولا کاشت کیا تھا انہوں نے 2 جہاز سویا بین کے منگوا لیے، کنولا 7ہزار سے 5ہزار روپے رپ آگیا ہے، کسان پٹ گیا، کسانوں کو جو سولر دیا جا رہا ہے وہ انورٹر ٹیوب ویل چلانے کے قابل ہی نہیں، ہم وائٹ پیپر پر مناظرے والی بات پر آج بھی قائم ہیں۔

انہوں نے ہمارے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا دیں، ستھرا پنجاب کی قیمت لوگوں کے بلوں میں لگ کے آرہی ہے، بجلی 7 روپے سستی کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس میں ٹیوب ویل شامل نہیں، اب یہ جناح ہسپتال کو آؤٹ سورس کرنے جا رہے ہیں۔

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بی بی اگر آپ لاہور کا ہسپتال نہیں چلا سکتی تو گھر بیٹھ جائیں، سکول آؤٹ سورس کیے جا رہے ہیں، سکولوں میں کم تنخواہوں کے عوض کم پڑھے لکھے ٹیچر رکھے جا رہے ہیں، سکولوں کو گفٹ ہوئی زمینیں بیچی جا رہی ہیں، گفٹ ہوئی زمین قانون کے مطابق بیچی نہیں جا سکتی۔