ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ: نائب قاصد سے پیپر چیک کروانے پر وزیر تعلیم کا سخت ایکشن

لاہور بورڈ: نائب قاصد سے پیپر چیک کروانے پر وزیر تعلیم کا سخت ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور بورڈ میں میٹرک کے پیپر نائب قاصد سے چیک کروانے کے معاملے نے حکام کو متحرک کر دیا ۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اس معاملے کی انکوائری کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ سسٹم میں کچھ کالی بھیڑیں شامل ہو گئی ہیں۔

رانا سکندر حیات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کی خود انکوائری کر رہے ہیں اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال نقل پر 90 فیصد قابو پایا گیا ہے اور غلط کام کرنے والوں کے لیے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ بورڈ کو غلط دستاویزات پیش کرکے مارکنگ کے عمل میں ملوث ہوں گے، انہیں ہر صورت نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔