ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ، مرغی کے گوشت کی قیمت میں  اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  

لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے مگر مارکیٹ میں یہ گوشت 730 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے تاہم بازار میں اس کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔

 حکومتی سطح پر قیمتوں کو مستحکم رکھنے کی کوششیں جاری ہیں مگر مارکیٹ میں اس اضافے کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔