ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان کی فلاپ فلم ’سکندر‘ کتنا بزنس کرگئی؟

سلمان خان کی فلاپ فلم ’سکندر‘ کتنا بزنس کرگئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سلمان خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم "سکندر" نے ریلیز کے چھٹے دن بھی شاندار کمائی کا سلسلہ جاری رکھا ہے, سلمان خان کی فلم 200 کروڑ کے قریب ہے،تامل ہٹ ڈریگن کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق فلم سکندر نے بزنس کے اعتبار سے کچھ مثبت اشارے دیئے ہیں۔ تامل ہٹ ڈریگن کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ دیا۔ پانچویں دن تک کی کارکردگی دیکھتے ہوئے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ فلم سکندر پیر تک دنیا بھر میں 200 کروڑ کا ہدف پورا کرجائے گی، 200 پورا کرنے کے لئے فلم کی آمدنی میں 33.17% کی کمی باقی ہے۔

 قبل ازیں خیال کیا جا رہا تھا کہ سلمان خان کی زندگی کی ناکام ترین فلم ثابت ہوگی جو بمشکل ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرپائے گی۔

  سلمان خان کی فلم عید الفطر میں ریلیز ہوئی جو رواں برس ریلیز والی دیگر فلموں کے بزنس کے لحاط سے 5 ویں نمبر پر آگئی۔کمائی کے اعتبار سے چھاوا، ایل 2، سان کرانتی اور گیم چینجرز اس وقت بھی فلم سکندر سے کہیں آگے ہیں۔

 تاہم پروڈکشن ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ آئندہ ایک ہفتے کے دوران یہ فلم چوتھے نمبر پر آجائے گی اور 300 کروڑ تک کا بزنس کرپائے گی۔اگر فلم سکندر 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کر بھی جائے تب بھی سلمان خان جیسے سپر سٹار کے لیے یہ لمحہ فکر ہوگا۔