ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  شہباز شریف کا عمرہ؛  کمرشل فلائٹ سے جائیں گے، کرایہ خود ادا کریں گے

Shahbaz Sharif Umrah Tour, City42, Commercial flight, Prime Minister's travel expenses , City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیر اعظم شہباز شریف عمرہ کے لئے حجاز مقدس جانے کے لئے سرکاری طیارہ استعمال نہیں کریں گے اور سفر کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف  عمرہ اور مسجد نبوی مین نوافل کی ادائیگی کے لئے کل حجاز مقدس جانے کے لئے عام کمرشل فلائٹ استعمال کرین گے۔ وہ اپنے اور اپنے رفقا کے سفر کا خرچ اپنی جیب سے ادا کریںگے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ جانے والی وفاقی وزرا کی مختصر ٹیم مین وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی شامل ہوں گے۔ عطا اللہ تارڑ نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم اور ان کے رفقا سعودی عرب جانے کے لئے سرکاری خصوصی طیارہ استعمال نہین کریں گے اور کمرشل فلائٹ سے سفر کے اخراجات بھی وزیر اعظم خود برداشت کرین گے۔ ان کی روانگی کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ کمرشل پرواز کے ذریعے روانہ ہوں گے 

وزیراعظم اور وفد کے ارکان سفری اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کریں گے