ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولہ کلو سونے کی سمگلنگ میں سول ایوی ایشن کا ملازم شامل نکلا

Gold smuggling case, City42, Multan Airport, Civil Aviation Authority Clack, City42, FIA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسافر کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد ہونے کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔سول ایویشن اتھارٹی کے ملازم سعید احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس اہم گرفتاری کے لئے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے  کاروائی کی۔ ملزم سول ایویشن اتھارٹی میں بطور ہیڈ سٹاف ائرپورٹ سروس ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے گرفتار کلرک سعید احمد نے  سمگل ہو کر آ رہےسونے کو ڈیپارچر لاونج میں لے جانے کے لئے سہولتکاری کی۔

کلرک سعید احمد نے انٹرنیشنل  ڈیپارچر لاونج میں ملزم تنویر کو  سمگل شدہ سونے کے سلیب حوالے کئے۔

کلرک سعید احمد کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

سولہ کلو گرام سونے کی سمگلنگ کا واقعہ

  ایک بظاہر نارمل دکھائی دینے والا مسافر محمد تنویر آج صبح فلائی دبئی  کی پرواز نمبر ایف زیڈ 340 کے زریعے دبئی جا رہا تھا۔ اس کی تلاشی ہوئی تو اس کے سامان مین سے  16 کلو گرام سونا  نکلا تھا۔ اتنی بھاری مقدار مین ایک مسافر سے سونا برآمد ہونے سے ائیرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی تھی۔ یہ سوالات اب بھی جواب طلب ہیں کہ سونے کی اتنی بھاری مقدار کو سمگل کرنے میں کون لوگ ملوث ہیں۔ یہ بھی سوالات اٹھ رہے ہیں کہ اس سے پہلے سونے کی ایسی کتنی کھیپیں سمگل کی جا چکی ہیں۔ 

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ توقع ہے کہ سونے کی سمگلنگ کا پورا ریکٹ سامنے آئے گا اور مزید گرفتاریاں ہوں گی۔