اب اللہ کے سپرد!

5 Apr, 2024 | 08:56 PM

سٹی42:  کپتان بابراعظم کے کپتانی چھوڑتے وقت ان سے اجازت لی تھی اور کپتانی دوبارہ قبول کرنے سے پہلے ان سے اجازت لی ۔ انہوں نے والد سے ایک مختصر جملہ بھی کہا تھا جس کا انکشاف ان کے والد نے انسٹا گرام میں کیا ہے۔

کپتان کے والد اعظم صدیقی نے انسٹا گرام مین اپنی ایک پوسٹ میں بابراعظم کی ایک تصویر پوسٹ کی اور اس کے کیپشن میں لکھا  کہ اللہ ہی بہترین حسب نسب دینے والا اور وہی اس کی حفاظت کرنے والا ہے۔  خدائی فیصلوں کے آگے سر ججھکا تے ہیں۔ اللہ نے بابر کو کپتان بنایا جب تک چاہا ، پھر ہٹایا اور اب پھر بابر کو کپتان بنایا گیا ہے جس کیلئے ذریعہ اللہ کی مخلوق بنی ہے۔

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اس دوران ہم نے ایک لفظ بھی نہیں بولا، نہ کوئی شکایت کی۔  ہاں جب بابر نے مجھ سے اجازت لے کر کپتانی چھوڑی تو صرف ایک لفظ کہا تھا،  "اب اللہ کے سپرد"!  اور اب بابر نے دوبارہ مجھ سے اجازت لے کر کپتانی واپس لی ہے، کیوں کہ عاجز بندوں کے فرما نبردار بیٹے ایسے ہی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں