عام انتخابات میں ناکام امیدواروں کے لئے اچھی خبر

5 Apr, 2024 | 07:42 PM

ملک اشرف: جنرل الیکشن 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں کے حوالے سے اچھی خبر  یہ ہے کہ  ناکام امیدواروں کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لئے الیکشن ٹربیونلز کی تعداد 2 سے بڑھا کر 8 کر دی گئی.

چیف جسٹس  لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے لئے مزید 6 ججز کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے  ہیں۔

  پرنسپل سیٹ پر انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم ، جسٹس  چوہدری محمد اقبال،  جسٹس انوارِ حسین کو الیکشن ٹریبونل کے لئے نامزد  کیا گیا ہے۔  جسٹس سلطان تنویر احمد پہلے ہی پرنسپل سیٹ پر الیکشن ٹریبونل کی حیثیت سے سماعت کررہے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد پرنسپل سیٹ پر الیکشن ٹربیونلز کی تعداد چار ہو جائے گی۔

رلاہور ہائی کورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ والپنڈی بنچ  کے لئے جسٹس مرزا وقاص رؤف ، ملتان کے لئے جسٹس راحیل کامران شیخ  کو بطور الیکشن ٹربیونل نامزد  کیا گیا ہے۔ ملتان  بنچ میں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر پہلے ہی بطور الیکشن ٹربیونل کام کررہے ہیں۔

بہاولپور بنچ میں جسٹس  عاصم حفیظ  کو  الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نامزد  کیا گیا ہے۔  ٹربیونلز کی تعداد بڑھنے سے انتخابی عذرداریوں کے جلد فیصلے ہوں گے۔  اب روالپنڈی  اور بہاولپور بنچ میں بھی متعلقہ انتخابی عذرداریاں دائر ہوسکیں گی۔ پرنسپل سیٹ پر رجسٹرار ٹریبونل عرفان احمد نیازی   الیکشن درخواستیں موصول کررہے ہیں۔

مزیدخبریں