ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پختونخوا میں سینیٹ الیکشن نہ ہونا وفاق کی وحدت پر حملہ، پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اعلامیہ 

PTI Core Committee meeting, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف مقدمات کے حوالے سے مفصل بریفنگ  اور مشاورت ہوئی۔

بانی چیئرمین عمران خان کیخلاف عدالتی کارروائی میں سست روی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے ان کی فوری ہائی کا مطالبہ  کیا گیا۔

کورکمیٹی نے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے کی  مذمت  کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کا اقدام، دستور کی بےحرمتی، وفاق کی وحدت  پر حملہ اور عوام کے ووٹ کے حق کی کھلی پامالی کی کوشش ہے۔

پی ٹی آئی کورکمیٹی نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو مشکوک خطوط کے ذریعے ہراساں کرنے کی بھی مذمت  کی اور ججوں کو رہاساں کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے 6 ججز کے خط پر فل کورٹ تشکیل دینے اور عدالتی کنونشن کے انعقاد کے مطالبات کا بھی اعادہ  کیا ا۔

کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تحریک انصاف کا انتخابی نشان ”بلّا“ بحال کرنے کا بھی مطالبہ  کیا اور کہا کہ انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات جمع کروائے جانے کے بعد تحریک انصاف کے انتخابی نشان کی عدم بحالی کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

کورکمیٹی  نے عیدالفطر کے بعد  گرینڈ الائنس کے ذریعے عوامی تحریک چلانے  اور  پہلا بڑاعوامی اجتماع 13 اپریل کو بلوچستان کے ضلع پشین میں منعقد کرنے کا اعلان  کیا۔

کورکمیٹی کی جانب سے خواتین اسیران خصوصاً عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی گرفتاری و ریمانڈ کی مذمت  کی گئی۔