نیشنل ایکشن پلان کو دوبارہ فعال بنانا ہے، مریم نواز

5 Apr, 2024 | 07:06 PM

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو دوبارہ فعال بنانا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد ہوناچاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپیکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں، پنجاب حکومت کو درپیش چیلنجز پر غورکرنا ہوگا، ہمیں چیزوں کی نشاند ہی کرنی چاہیے۔ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہرممکن اقدامات کرنا ہوں گے، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سراہتی ہوں ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خفیہ اداروں کی معترف ہوں۔

 انہوں نے کہا کہجنوبی پنجاب میں گینگز کے خلاف کارروائی ہوگی، جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کے پاس جدید اسلحہ ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پرپچھلے کچھ سال سے کام نہیں ہوا،نیشنل ایکشن پلان کو دوبارہ فعال بنانا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد ہوناچاہیے۔ پاکستان نے دہشت گردی کا مؤثرانداز میں مقابلہ کیا۔ ملک کو مذہبی شدت پسندی کا بھی سامنا ہے۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی دہشت گردی ہورہی ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان کو ہرقسم کی دہشت گردی کا سامنا ہے۔  سیاسی فاشزم بھی دہشت گردی کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو جومناظر دیکھے تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔ اپنی ملٹری تنصیبات پرحملہ کرکے دنیا کو کیا  پیغام دیا گیا۔

مزیدخبریں