ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹھ پاکستانی تارکین وطن اٹلی جاتے ہوئے موت کے منہ میں چلے گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: غیر قانونی راستوں سے یورپ جانے والے 8افراد مونٹی نیگرو کے قریب  سڑک حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یونان سے البانیہ کے راستے اٹلی جانے والے 8 پاکستانیوں کے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو گئی۔

 البانیہ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں غیر قانونی سفر کرنے والے 8 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ یہ سب لوگ یونان سے البانیہ کے راستے اٹلی جا رہے تھے۔  ان کی کار کو حادثہ مونٹینیگرو کے قریب پیش آیا ۔ حادثہ کی وجہ تیز رفتاری تھی۔


اس حادثہ میں مرنے والوں کا تعلق حافظ آباد ، گجرات اور گوجرانوالہ سے بتایا جاتا ہے ۔ 

پاکستانی تارکین وطن کی گاڑی دریا میں گر گئی

پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے زمینی راستے سے غیر قانونی طور پر  اٹلی جانے کا سفر شروع کیا تھا۔ ان پاکستانیوں کو ایک ایجنٹ نے یونان سے اٹلی براستہ البانیہ بھجوانے کا  بندوبست کیا تھا۔انہین ایک کار مین سوار کر کے یونان سے البانیہ کے راستے  اٹلی  کے لئے روانہ کیا گیا۔ ان کی  گاڑی کو مونٹی نیگرو کے قریب حادثہ پیش آیا۔  گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔ یونانی حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی نیشنل روڈ پہ ٹکرانےکے بعد دریا میں گرگئی۔

ڈرائیور نشے میں تھا

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ کار کو حادثہ ڈرائیور کی نشے میں ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔حکام کے مطابق حادثہ کی وجہ سے تمام غیر ملکی تارکین وطن  موقع پر ہی دم توڑ گئے ہیں۔

ایجنٹوں کے خلاف یونان اور البانہ کا مشترکہ آپریشن

  ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ضلع حافظ آباد گجرات اور ضلع گوجرنوالا سے بتایا جاتا ہے۔اس  حادثہ کے بعد  یونانی اور البانوی پولیس نے مشترکہ طور پر ایجنٹوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور جلد ہی انٹرپول کی ایک ٹیم یونان آکر ان ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

لواحقین کی میتیں واپس لانے میں مدد کی درخواست

مونٹینیگرو کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ میں مرنے والے ایک نوجوان کا تعلق حافض آباد سے تھا۔ اس کے والد نے حادثہ کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت پاکستان کے متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ مرنے والوں کی میتیں پاکستان واپس لانے  میں ان کی مدد کی جائے۔