پی ٹی آئی کور کمیٹی کی حیثیت بدل گئی، کور کمیٹی کے اوپر ایپکس کمیٹی آ گئی

5 Apr, 2024 | 06:02 PM

سٹی42: پی ٹی آئی کا پارٹی امور چلانے کیلئے  اپنے طریقہ کار میں بڑی تبدیلیاں کر دیں، کورکمیٹی اب پی ٹی آئی کے معاملات کی مختارِ کل نہیں رہی، کور کمیٹی کے اوپر ایک  اپیکس کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہو گیا۔ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی دیا کریں گے۔ 

کور کمیٹی اب فیصلہ ساز فورم نہیں رہی

 پی ٹی آئی کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کورکمیٹی کے اوپر ایک اپیکس کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔   اپیکس کمیٹی کے فیصلے بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد حتمی تصور ہوں گے۔
 

اب ایپکس کمیٹی پالیسی ساز فورم ہو گی

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق اب  اپیکس کمیٹی پالیسی سازادارہ ہوگا جو تمام پارٹی امورکا ذمہ دار ہوگا اور 10 رکنی اپیکس کمیٹی تمام پارٹی امور کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع نے بتایاکہ  اپیکس کمیٹی بنانے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے،  اب سے ایپکس کمیٹی کورکمیٹی کے فیصلوں کا جائزہ لے کر ان کو حتمی شکل دے گی۔اپیکس کمیٹی کے فیصلے بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد حتمی تصور ہوں گے۔

پی ٹی آئی ایپکس کمیٹی کے 14 ارکان

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی میں علی امین گنڈاپور، اسدقیصر، شیرافضل مروت،  بیرسٹرگوہر خان، خالد خورشید، عون عباس بپی، حماداظہر، شبلی فراز، حافظ فرحت اور عمرایوب  شامل ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے اعلامیہ کے مطابق ایپکس کمیٹی میں شاہ فرمان،  رؤف حسن،  عاطف خان اور  میاں اسلم کو بھی شامل ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق اس ایپکس کمیٹی کو "سیاسی کمیٹی" کہا جائے گا

مزیدخبریں