وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس, گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری دیدی

5 Apr, 2024 | 05:30 PM

وقاص عظیم : ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی سمری کی منظوری دے دی ۔ 

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ 
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی سمری کی منظوری دیدی، اس کے علاوہ سال 2024 کے دوران گندم کی خریداری کے ہدف کی منظوری بھی دیدی گئی، پاسکو، صوبہ سندھ اور بلوچستان کیلئے گندم کی خریداری کے اہداف مقرر کیے گئے ۔ 

ای سی سی نے گندم خریداری کیلئے کیش کریڈٹ لمٹ کی بھی منظوری دیدی۔ 

مزیدخبریں