انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی

5 Apr, 2024 | 05:13 PM

ویب ڈیسک : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 93 پیسے پر ہی برقرار رہا ۔ 
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر2 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 75  پیسے پرآگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 44 پیسے کمی سے 301.40 روپے، برطانوی پاونڈ 76 پیسے کمی سے  351.68 روپے ، امارتی درہم 3 پیسے کمی سے 76.01 روپے، سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 73.97 روپے  کا ہوگیا ۔ 

مزیدخبریں