وسیم احمد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سمیع الحسن برنی کو دوبارہ ڈائریکٹر میڈیا تعینات کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سمیع الحسن برنی اس وقت پی سی بی میں سپیشل پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ سمیع الحسن برنی کو سابق چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے عہدے سے ہٹایا تھا اور وہ آئی سی سی میں بھی بطور ڈائریکٹر میڈیا خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔